ویٹرنری یونیورسٹی میں سپر نگ فیسٹیول کے سلسلے میں شار ٹ فلم اور فو ٹو گرا فی کے مقابلوں کا انعقاد

منگل 7 اپریل 2015 16:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روز سٹل اینڈ فلم سو سا ئٹی نے سپر نگ فیسٹیول کے سلسلے میں شا ر ٹ فلم اور فو ٹو گرا فی کے مقابلوں کا انعقاد کیا جس میں ویٹر نر ی یو نیو ر سٹی کے مختلف شعبہ جا ت سے دیگر طلباؤ طالبات نے اپنی بنا ئی مختلف کہا نیوں پر مبنی شار ٹ فلمیں اور تصو یر یں مقا بلوں میں پیش کیں ۔

(جاری ہے)

شار ٹ فلم کے مقا بلے میں تا نیہ منو ر نے پہلی پو زیشن ،صبیحہ نا ز نے دوسر ی پو زیشن جبکہ احسن خا ن نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی ۔فو ٹو گرا فی کے مقا بلے میں صبیحہ نا ز نے پہلی پو زیشن ،سعد بن مقصو د نے دوسری پو زیشن جبکہ ا و یس خا ن نے تیسر ی پوزیشن حا صل کی ۔ پرو فیسر ڈاکٹر کا مران اشر ف نے جیتنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیئے۔علی حمزہ اور عا طف مجید بھی اس مو قع پر مو جود تھے۔

متعلقہ عنوان :