امیر ترین برطانوی ارب پتی روز مرہ اخراجات کیلئے بیوی سے خرچ لینے پر مجبور

منگل 7 اپریل 2015 16:46

امیر ترین برطانوی ارب پتی روز مرہ اخراجات کیلئے بیوی سے خرچ لینے پر ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) برطانیہ کے امیر ترین لوگوں میں شمار ہونیوالے سٹیو سمتھ ارب پتی ہونے کے باوجود روز مرہ اخراجات کیلئے بیوی سے خرچ لینے پر مجبور ہیں۔52 سالہ سمتھ بچپن میں والد کیساتھ بلسٹن مارکیٹ میں چھوٹا سا سٹال لگایا کرتے تھے ،18سال کی عمر میں انہوں نے اپنے والد سے قرض لیکر کاروبار کا آغاز کیا تو محض ایک دہائی میں ارب پتی بن گئے۔

(جاری ہے)

جب انہوں نے اپنی کمپنی 5کروڑ برطانوی پاؤنڈ میں بیچی تو اس میں سے نصف رقم والدین کو دیدی جبکہ باقی نصف سرمایہ کاری میں استعمال کردی۔سٹیو کی اہلیہ نے اپنے خاوند کی فضول خرچی کی عادت سے تنگ آ کر اختیارات اپنے پاسپاس رکھتے ہوئے انہیں خود روزانہ جیب خرچ دینے کا فیصلہ کیا ، ان کی اہلیہ انہیں روزانہ10 پاؤنڈ دیتی ہیں جسے وہ انتہائی احتیاط سے خرچ کرتے ہیں۔