فلم انڈسٹری کی تباہی میں پبلک کا بھی ہاتھ ہے‘ مانتی ہوں انڈیا بڑی انڈسٹری ہے‘ اداکارہ میرا

منگل 7 اپریل 2015 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری کی تباہی میں پبلک کا بھی ہاتھ ہے‘ مانتی ہوں انڈیا بڑی انڈسٹری ہے‘وہاں پر کام بھی کیا ہے وہاں پبلک کی سوچ بڑی اچھی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں میرانے کہا کہ میں انڈسٹری کے لوگوں کی بہت عزت کرتی ہوں ان سے پیار بھی کرتی ہوں کبھی انڈسٹری کے خلاف بات نہیں کی لیکن انڈسٹری میں کچھ برائیاں ضرور ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی بہت پروفیشنل ہیں اور وقت کی پابندی کرتے ہیں اگر پاکستانی فلم انڈسٹری کے لوگوں میں بھی وقت کی پابندی اور پروفیشنل ازم آجائے تو کوئی شک نہیں کہ ہماری فلم انڈسٹری بھی پہلے کی طرح عروج پر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :