ہما قریشی پہلی بار آرہی ہیں اپنے بھائی کے ساتھ

منگل 7 اپریل 2015 17:43

ہما قریشی پہلی بار آرہی ہیں اپنے بھائی کے ساتھ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)دل دہلاتے مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم اوکولس کا بننے جارہا ہے ہندی ورڑن،جس میں ہیروئن ہونگی ہما قریشی۔ پراسرار آئینہ کے آنے سے گھر میں مچ جاتا ہے کہرام ،اسی خونی شیشے کے گرد گھومی ہالی وڈ کی ڈراوٴنی مووی اوکلیس۔

(جاری ہے)

پچھلے برس سینما گھروں میں آئی اس فلم کا اب بننے جارہا ہے بالی وڈ میں ری میک ، جس میں مرکزی کردار کیلئے چناوٴ ہوا ہے ہما قریشی کا، ان کے ساتھ نظر آئیں گے رئیل لائف برادر ساقب سلیم بھی فلم میں، مووی بنارہے ہیں ہدایتکار پراول رمن، جن کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ جلد ہی لندن میں شروع کردی جائے گی۔