سوناکشی ہورہی ہیں پہلی بار اپنے والد کے ساتھ جلوہ گر

منگل 7 اپریل 2015 17:52

سوناکشی ہورہی ہیں پہلی بار اپنے والد کے ساتھ جلوہ گر

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)دبنگ گرل کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں،کیونکہ اگلی فلم میں وہ والد شترو گھن سنہا کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

سوناکشی سنہا بالی وڈ میں مضبوطی سے جما چکی ہیں قدم ،کل تک ماضی کے مشہور اداکار شترو گھن سنہا کی بیٹی ہونے کی پہچان تھی آج خود ان کی اپنی الگ شناخت ہے۔دبنگ گرل کی اگلی فلم ہے تھرلر سے بھرپور،جس میں ایکشن ماردھاڑ ہر منظر میں ہے۔خاص بات یہ ہے کہ اس مووی کی کہ اس میں سوناکشی سنہا کے والد شترو گھن سنہا بھی کام کررہے ہیں۔یہ پہلا موقع ہوگا جب مست مست نینوں والی اداکارہ والد کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔