سکھ مذہب کے روائتی تہوار بیساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع

منگل 7 اپریل 2015 18:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سکھ مذہب کے روائتی تہوار بیساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع جبکہ اس موقع پر بھارت سے سکھ یاتریوں کا ایک مرکزی جتھہ 11اپریل کو پاکستان آئے گا،متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاورق کا کہنا ہے کہ ہم نے یاتریوں کی رہائش ،سفر،طعام،میڈیکل،تربیت یافتہ ڈاکٹرز،کرنسی ایکسچینج اور لنگر کی تقسیم کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، جبکہ سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،جس کے لیے رینجرز کی بھی خدمات حاصل کی جارہی ہیں لوڈ شیدنگ کی صورت میں جنریٹرز موجود ہو نگے اور سی سی ٹی وی کیمرہ ، واک تھروگیٹس سمیت دیگر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہونگے ۔

بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کو واہگہ ریلوے سٹیشن پہنچنے پر چیئر مین بورڈ صدیق الفاورق ، پاکستا ن گورد وارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار شام سنگھ ، ایڈیشنل سیکرٹری شرائن خالد علی ،سید فراز عباس ،اظہر نذیر سلہری و دیگر افسران انکا استقبال کریں گے،یاتری بذریعہ سپیشل ٹرین گورد وارہ پنجہ صاحب حسن ابدال جائیں گے وہاں قیام کے دوران12اپریل کو ارمبھ پاٹھ صاحب ،13اپریل کومادھ کی ارداس کی رسم ادا کی جائے گی جبکہ 14اپریل کو مرکزی تقریب بھوگ اکھنڈ پاٹھ گورد وارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہی ہو گی، جسکے بعد15 اپریل کو یاتری بذریعہ سپیشل ٹرین گورد وارہ جنم استھان ننکانہ صاحب جائیں گے اور وہاں سے 16 اپریل کوسچا سودہ فاروق آبادروانہ ہونگے ،جبکہ 17مارچ کو گورد وارہ سچا سود ہ فاروق آباد سے گورد وارہ ڈیرہ صاحب لاہور جائیں گے ،اور اسکے بعد سکھ یاتریوں کا جتھ گورد وارہ روہڑی صاحب ایمن آباد ڈسٹرک گوجرانوالہ اور گورد وارہ در بار صاحب کرتار پور نارووال جائیں گے اور 18اپریل کو واپس گورد وارہ ڈیرہ صاحب قیام کرینگے جبکہ 20مارچ کو بذریعہ واہگہ بارڈ سپیشل ٹرین سے روانہ ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

جہاں پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران انکو الودا ع کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :