لاہور میں ون ویلنگ کے خلاف خصوصی مہم میں ابتک88ویلرز کے خلاف مقدمات درج کیے گئے

منگل 7 اپریل 2015 18:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے خصوصی مہم کے دوران ابتک88ون ویلرز کو گرفتار کرکے انکے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرادےئے ہیں۔انہوں نے ویلنگ کے کے خلاف بھر پور کارروائی کرتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرڈی ایس پی صدر ملک اکرام ،ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن عبدالغنی اور ڈی ایس پی گلبرگ عارف محمود بٹ کیلئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹس دیئے ۔

سی ٹی او نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ ون ویلرز کے جاری مہم کو کامیاب کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا رلائیں۔سی ٹی او نے کہاکہ ون ویلنگ کے خاتمے کیلئے ایک جامع حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے،اس سے قبل شہر بھر میں ون ویلنگ کے بارے میں آگاہی تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مختلف طبقہ فکر سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ٹریفک پولیس کی اس کاوش کو سراہا ۔

(جاری ہے)

طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ون ویلنگ کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے سٹی ٹریفک پولیس کے خصوصی اسکواڈز نے ابتک 88 ون ویلرز کی ویڈیو فلم اور دیگر شواہدمحفوظ کرکے ان افراد کو مختلف تھانوں کے حوالے کردیا گیا جن کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔انہوں نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ سے روک کر انکی زندگی اور قوم کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :