پنجاب یونیورسٹی نے3امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

منگل 7 اپریل 2015 18:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی نے فوزیہ ہادی علی دخترمرزا ہادی حسن کوکامرس کے مضمون میں ان کے”ادارہ جاتی وابستگی کے مراجع و اثر: پاکستان کی صنعت بنکاری کا مطالعہ“ کے موضوع پر،میمونہ عبدالوحید دختر عبدالوحید کوعربی کے مضمون میں ان کے”ظاھرة التطور الدلالی فی الایات القرانیہ فی ضوء الکتاب و القرآن، قراء ة معاصرة للدکتور محمد شحرور(دراستہ نقدیة “کے موضوع پر اورزاہدہ عبدالحق دخترعبد الحق کوفارسی کے مضمون میں ان کے”صورخیال در شعر فارسی علامہ اقبال“کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :