وزیراعلیٰ شہبازشریف نے موبائل ہیلتھ یونٹس کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی
منگل 7 اپریل 2015 18:36
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کو صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی نوعیت کی اصلاحات کی جارہی ہیں،بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے صرف کیے جارہے ہیں،عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں،وزیراعلیٰ نے موبائل ہیلتھ یونٹس کی تعداد میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ رواں مالی سال میں عالمی معیار کے مزید موبائل ہیلتھ یونٹس خریدنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف یہاں ویڈیولنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔جس میں موبائل ہیلتھ یونٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں موبائل ہیلتھ یونٹس میں طبی سہولتیں بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موبائل ہیلتھ یونٹس پنجاب کے دوردرا ز کے علاقوں میں عوام کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کررہے ہیں ،اس لئے موبائل ہیلتھ یونٹس کی تعداد میں اضافہ ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان سے استفادہ کرسکیں۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ نئے موبائل ہیلتھ یونٹس میں طبی سہولتوں کی زیادہ سے زیادہ فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ موبائل ہیلتھ یونٹس کی کارکردگی جانچنے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی اعلی معیار کی سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ باقاعدگی سے ہونا چاہیے۔موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے عوام کو مزید ادویات اورطبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔موبائل ہیلتھ یونٹس کی کارکردگی جانچنے کیلئے مانیٹرنگ کا جدید نظام اپنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہدوردراز کے گاوٴں سے مریض کو موبائل ہیلتھ یونٹ تک لانے یا ہسپتال منتقل کرنے کا بھی مناسب بندوبست ہونا چاہیے۔سیکرٹری صحت پنجاب نے موبائل ہیلتھ یونٹس کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق،چیف سیکرٹری، اراکین اسمبلی ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا،قاضی عدنان فرید،امانت علی خان شادی خیل،متعلقہ سیکرٹریز اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.