اسلام آباد: تحریک انصاف کے استعفوں کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

muhammad ali محمد علی منگل 7 اپریل 2015 18:36

اسلام آباد: تحریک انصاف کے استعفوں کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اپریل 2015 ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پر دائر کی گئی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں کل درخواست پر سماعت کرے گا۔ درخواست ن لیگ کے رہنماء ظفر علی شاہ نے دائر کی تھی جس میں موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے منظور کرنے کا حکم دیا جائے اور خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخابات کروائے جائیں۔