ڈی سی او لاہور محمد عثمان کی زیر صدارت شہر میں جاری مختلف ترقیاتی پراجیکٹ کے حوالے سے جا ئزہ اہم اجلاس
شہر میں جاری 15مختلف ترقیاتی پراجیکٹس پر ابھی تک ہو نے والے کام اور درپیش مسائل کے بارے میں ڈی سی او لاہور کو تفصیلی بریفنگ
منگل 7 اپریل 2015 18:44
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی زیر صدارت شہر میں جاری مختلف ترقیاتی پراجیکٹ کے حوالے سے جا ئزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس ٹا ؤن ہال کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ای ڈی او (ورکس اینڈ سروسز)،ای ڈی او ایجوکیشن، ڈی ایم او،اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ای ڈی او(ورکس اینڈ سروسز) نے شہر میں جاری 15مختلف ترقیاتی پراجیکٹس پر ابھی تک ہو نے والے کام اور درپیش مسائل کے بارے میں ڈی سی او لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ای ڈی او (ورکس اینڈ سروسز) نے مُل اڈہ کی روڈ کی چو ڑائی میں تو سیع، پا جیاں ڈرین لاہور پر پل کی تعمیر،مو ضع ہر بنس پورہ میں پی ڈی ایم اے کی روڈ کی تعمیر،آشیانہ روڈ کی تعمیر،فیز تھری کے قبرستان، وزیر اعلیٰ پنجاب کی گرانٹ کے تحت ڈسپنسری اور صحت کی سکیم،سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر،وزیر اعلیٰ پنجاب کے ڈائریکٹو کے تحت سکولوں،صحت اور روڈ ترقی سکیموں،بادامی باغ فروٹ اینڈ سبزی منڈی کی منتقلی،سپیشل ایجوکیشن کی سکیموں،فیز ٹو کے تحت قبرستانوں،سٹی ڈے کےئر سنٹر کی تعمیر،بوائز ڈگری کا لج کا ہنہ کی تعمیر اور بس اسٹینڈز پر شیڈ اور واش رومز کی ترقیاتی سکیموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.