لاہور کینٹ وارڈ نمبر5سے نواز لیگ کے 15رہنماوٴں کی عبدالعلیم خان سے ملاقات ، پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
منگل 7 اپریل 2015 18:45
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) لاہور کینٹ وارڈ نمبر5سے نواز لیگ کے 15مقامی عہدیداروں نے تحریک انصاف لاہور کے ضلعی صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے اور 25اپریل کو تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سید عشرت حسین کی بھرپور سپورٹ کرنے کا اعلان کیا۔ شعیب صدیقی کے ہمراہ آنے اور پارٹی میں شمولیت کرنے والوں میں چوہدری نعمت، ملک شاہد اعوان، سید مرید حسین شاہ، چوہدری پرویز، شریف مسیح، قیصر لطیف، عاطف اقبال بٹ، زوہیب حسن، حارث بٹ، احسان حبیب، مشرف حسین، ملک عرفان، زین العابدین اور ملک عمران شامل تھے۔
عبدالعلیم خان نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے انتخابی مہم میں شرکت کی دعوت دی ، انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ کا علاقہ مسائلستان بنا ہوا ہے یہاں سے جعلی مینڈیٹ حاصل کرنے والے عوام کو پینے کا صاف پانی بھی نہیں دے پائے اس بار وہ دوبارہ بری طرح مسترد ہوں گے اور عمران خان کے تبدیلی کے نعرے کو پذیرائی ملے گی۔(جاری ہے)
لاہور کینٹ کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے شعبہ خواتین میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور والٹن اور لاہور کینٹ بورڈ میں ڈور ٹو ڈور کنویسنگ کے لیے ہر وارڈ میں وویمن گروپ تشکیل دے دیئے گئے ہیں شعبہ خواتین کی رہنماوٴں عائشہ خالد، مدیحہ حسن، ثانیہ کامران، شہزادی اورنگزیب، انیلہ ساجد بیگ اور صباء بٹ نے اپنی ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عبدالعلیم خان ملاقات کی اور 25 اپریل کے انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے لیے بھر پور شرکت کا اعلان کیا خواتین سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کی گذشتہ دو برسوں کی سیاسی جدوجہد کے ثمر آور ہونے کا وقت آگیا ہے عوام 25اپریل کو 11مئی کا بدلہ لیتے ہوئے ثابت کریں گے کہ حکمرانوں کے پاس حقیقی نہیں، جعلی اور بوگس مینڈیٹ ہے جنہیں ہر حال میں عوام کے رد عمل کا سامنا کرنا ہوگا ۔
بزرگ خاتون رہنما بیگم مہناز رفیع نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کا منشور لوگوں کو بااختیار بنانا ہے جبکہ موجودہ حکمران صرف اپنی ذات کی مضبوطی کے لیے کام کررہے ہیں۔ حافظ فرحت عباس نے اپنے خطاب میں خواتین کو وارڈ کی سطح پر مربوط کوششیں کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ کینٹ کا علاقہ پی ٹی آئی کا مرکز ہے اور ضرورت صرف ہر گھر تک عمران خان کا پیغام پہنچانے کی ہے ۔دریں اثناء والٹن اور کینٹ بورڈ کے پی ٹی آئی کے تمام 20پارٹی امیدواروں کاضلعی صدر عبدالعلیم خان کے ہمراہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں امیدواروں کے علاوہ شعیب صدیقی اور حافظ فرحت عباس نے بھی شرکت کی اور 25اپریل کے بلدیاتی انتخابات کی مہم کے مختلف پہلووٴں پر غور و خوض کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
پی آئی اے خرید لو، بین الاقوامی مارکیٹ میں عنقریب اشتہار ات شائع ہونے کو تیار
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
ملک کی تعمیر و ترقی میں سٹاک ایکسچینج کی حمایت شامل رہے گی،ڈاکٹر شمشاد اختر
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.