4کلو 6سو گرام ہیروئن کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو سزائے موت کا حکم

منگل 7 اپریل 2015 18:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سپیشل جج اینٹی نارکوٹیکس لاہور نے 4کلو 6سو گرام ہیروئن کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔سپیشل جج اینٹی نارکوٹیکس خالد نواز نے کیس کی سماعت کی-ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ان کے موکل کا 4کلو 6سو گرام ہیروئن کی اسمگلنگ سے کوئی تعلق نہیں ، وہ بیرون ملک سیر و تفریح کے لیے جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نور الٰہی کو 2008ء میں اینٹی نارکوٹیکس فورس نے ائیرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ بتوں میں 4کلو 6سو گرام ہیروئن چھپا کر دبئی لیجا رہا تھا لے جا رہا تھا جو ان کے سامان سے برآمد ہوئے اور دوران تفتیش مجرم نے اس جرم کا اقرار کیا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم نور الٰہی کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا۔