انٹر ریجنل یوتھ گیمز ، ویمن ٹیبل ٹینس ٹائٹل پشاور نے اپنے نام کرلیا

منگل 7 اپریل 2015 19:07

انٹر ریجنل یوتھ گیمز ، ویمن ٹیبل ٹینس ٹائٹل پشاور نے اپنے نام کرلیا

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) انٹر ریجنل ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی ، فائنل میں مردان ریجن کو 3-0 سے شکست ، مہمان خصوصی ڈائریکٹریس سپورٹس ویمن خیبرپختونخوا رشیدہ غزنوی نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ‘میڈم گلنار‘نجمہ قاضی ‘مس رحم بی بی ‘مس ستارہ‘مس شاہانہ پشاور اپ لفٹ پروگرام کے کوارڈینیٹر صلاح الدین ، سارہ خان اور آمنہ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس جنرل خیبرپختونخوا اور پشاور اپ لفٹ پروگرام کے باہمی اشتراک سے منعقد ہ انٹر ریجنل یوتھ گیمز کے سلسلے میں خواتین کے ٹیبل ٹینس مقابلے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں اختتام پذیر ہوگئے فائنل میچ پشاور اور مردان ریجن کے مابین کھیلاگیا جس میں پشاور نے مردان کو صفر کے مقابلے تین سیٹ سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، میچ کے پہلے سنگل میں پشاور کی اقراء نے مردان کی فرزانہ کو 14-11,8-11,11-7 اور11-9 سے شکست دی دوسری سنگل میں پشاور کی کائنات نے مردان کی ثناء کو 11-7,11-5 اور11-9 سے ہرایا جبکہ آخری میچ میں پشاور کی نمرا نے مردان کی گلناز کو 11-8,11-4 اور11-3 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، اس سے قبل پشاور نے کوہاٹ جبکہ مردان کی بنوں کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیاتھا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹریس سپورٹس ویمن رشیدہ غزنوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انٹر ریجنل ویمن ٹیبل ٹینس یوتھ گیمز کا حصہ ہے جس میں خیبرپختونخوا کے سات ریجن سے خواتین نے حصہ لیا جن میں ڈی آئی خان ، بنوں ، کوہاٹ ، مردان ، سوات، ہزار ہ اور پشاور کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ گیمز پشاور اپ لفٹ پروگرام کے تعاون سے منعقد ہورہا ہے جس میں تمام کھلاڑیوں کو ٹی اے ڈی اے کے علاوہ ٹریک سوٹ اور کٹ بھی فراہم کی گئی انہوں نے کہا کہ صوبے میں خواتین کھیلوں کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے جس کو سامنے لانے کیلئے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس بھرپور کوششیں کررہی ہیں اگر ان کھلاڑیوں کو مزید سہولیات اور مواقع مل جائے تو یہ نہ صرف صوبائی بلکہ نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر صوبے کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :