انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19 ٹیبل ٹینس میں پشاور اور سوات نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

منگل 7 اپریل 2015 19:07

انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19 ٹیبل ٹینس میں پشاور اور سوات نے فائنل کیلئے کوالیفائی ..

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) انٹر ڈسٹرکٹ میل انڈر19 ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں سوات اور پشاور ڈسٹرکٹ کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، سیمی فائنل کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرسپورٹس امیر زاہد شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سید ثقلین شاہ ، اسٹنٹ ڈائریکٹر جمشید بلوچ ، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کفایت الله سمیت دیگر شخصیات بھی موجو د تھے ، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام پشاور سٹیڈیم میں منعقدہ انٹر ڈسٹرکٹ میل انڈر19 ٹیبل ٹینس کے پہلے سیمی فائنل میں پشاور نے ایبٹ آباد کو 3-0 سے شکست دی پہلے سنگل میں پشاور کے ابصار نے ایبٹ آباد کے ایمل کو 11-3,11-7 سے شکست دی دوسرے میچ میں پشاور کے امم خواجہ نے ایبٹ آباد کے احمد کو 11-7,11-9 سے ہرایا جبکہ آخری میچ میں پشاور کے فہد خواجہ نے جمال کو 11-3,11-6 سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرے سیمی فائنل سوات نے ڈی آئی خان کو3-1 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔

متعلقہ عنوان :