آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری کردی

muhammad ali محمد علی منگل 7 اپریل 2015 19:08

آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اپریل 2015 ء) آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو سیاسی غیر یقینی اور سیکورٹی خدشات کا سامنا ہے، رواں سال پاکستان مین شرح نمو4.3 رہنے کا امکان ہے جبکہ مہنگائی کی شرح 5.5 رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی اور برآمدات میں واضح کمی آئی ہے جبکہ کپاس کی قیمتوں میں کمی کے باعث بھی برآمدات کے حجم میں کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں حکومت کو تلقین کی گئی ہے کہ دسمبر 2010 میں بجلی کے زیر گردش قرضوں کا حجم 298 ارب تھا جو اب مجموعی طور پر بڑھ کر 378 ارب ہو گیا ہے لہذا بجلی کی قیمتوں میں دی جانے والی سبسڈی میں کمی لائی جائے۔ رپورٹ میں حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ ملک میں ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے اور حکومتی انتظامی مشینری میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ مرکزی بینک کی خود مختاری کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :