Live Updates

عمران خان سندھ کے 2 روزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں گے

muhammad ali محمد علی منگل 7 اپریل 2015 19:39

عمران خان سندھ کے  2 روزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں گے

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سندھ کے 2 روزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں گے۔ دورے کا مقصد کراچی کے حلقہ این اے 246 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کا جائزہ لینا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان دورے کا آغاز شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری سے کریں گے۔ جمعرات کے روز عمران خان این اے 246 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مصروف دن گزاریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :