حکومت کے حواری خود اپنی حکومت کیلئے مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں ‘ انجینئر یاسر گیلانی

منگل 7 اپریل 2015 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کے حواری خود اپنی حکومت کے لئے مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں ،وفاقی وزراء ہوش کا دامن نہ چھوڑیں اور ایسے بیانات سے گریز کریں جو اُن کے لئے مسائل کھڑے کر دیں، عمران خان پر تنقید کرنے والوں کے کرتوت کسی سے ڈھکے چھپے نہیں پوری قوم اِن لٹیروں کو جانتی ہے اس لئے خاموشی اختیار کریں ورنہ ہم نے اگر عرض کی تو شکایت ہو گی۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے طرز حکمرانی کی وجہ سے ہم سڑکوں پر آئے اور دوبارہ حکومت کی طرف سے انتہائی قدم اُٹھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کہ تحریک انصاف پُرامن جماعت ہے جمہوریت نے ہمیں احتجاج کا حق دیا اور یہ دنیا کی کوئی طاقت ہم چھین نہیں سکتی۔