پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، پی ٹی آئی کے ارکان سے بدتمیزی غیر سیاسی حرکت ہے‘ پیر اعجاز ہاشمی
اپنی زبان سے خواجہ آصف سیاستدان نہیں، مولاجٹ لگے‘ مرکزی صدر جے یو پی کی اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو
منگل 7 اپریل 2015 20:20
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تحریک انصاف کے ارکان کے ساتھ حکمران جماعت کی طرف سے اختیار کئے گئے توہین آ میز رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر سیاسی اور غیر اخلاقی قراردیا ہے۔ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے عمران خان کی طرف سے ایوان کی قوت اور بالادستی کو تسلیم کرکے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ جوڈیشل کمشن کے قیام کے لئے صدارتی آرڈیننس کے اجرا کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان واپس قومی اسمبلی میں آگئے ہیں تو وزیر دفاع خواجہ آصف کو تنقید کرنے کی بجائے انہیں خوش آمدید کہنا چاہیے تھا، مگر جس طرح کی زبان سینیر لیگی رہنما کی طرف سے استعمال کی گئی سیاستدان نہیں، وہ مولاجٹ لگے۔
(جاری ہے)
پیر اعجا زہاشمی نے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کی پارلیمنٹ میں تقریر قومی جذبات کی ترجمانی قراردیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اپوزیشن میں بیٹھی اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی سے سیاست سیکھے۔
جس نے ایشوز کی سیاست کی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان دھرنے کے دوران کنٹینر پر اپنی لغو گفتگو کے باعث متنازع ہوئے اور عوامی حلقوں میں انہیں ناپسندیدگی سے دیکھا گیا ۔ اب یو ٹرن لے کر وہ واپس پارلیمنٹ میں آگئے ہیں تو کل ان کی واپسی کے لئے مذاکرات اورمنت سماجت کرنے والوں کو شائستگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔ جس کا اظہار نہیں ہوا۔ اس پر وزیر اعظم میاں نواز شریف کو کھلے دل سے پارلیمنٹ میں معذرت کرنی چاہیے۔ اورغیر پارلیمانی حر کت کا نوٹس لینا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.