ڈی سی او محمد عثمان کا گورنمنٹ کنےئرڈ گرلز ہائی سکول ریلوے اسٹیشن کا دورہ

منگل 7 اپریل 2015 20:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمدعثمان نے گورنمنٹ کنےئرڈ گرلز ہائی سکول ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔ڈی سی او لاہور نے سکول میں زیر تعمیر ٹیوب ویل کے کام کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹیوب ویل کی تعمیر میں استعمال ہو نے والے میٹریل کی کو الٹی کا بھی جائزہ لیا۔انہوں متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زیر تعمیر ٹیوب ویل کے تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :