شہزادہ ہیری نے دورہ آسٹریلیا کے دوران نوجوان لڑکی کو سلفی بنانے سے روک دیا

منگل 7 اپریل 2015 20:24

شہزادہ ہیری نے دورہ آسٹریلیا کے دوران نوجوان لڑکی کو سلفی بنانے سے ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے دورہ آسٹریلیا کے دوران نوجوان لڑکی کو سلفی بنانے سے روک دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی میں ایک نوجوان لڑکی نے شہزادہ ہیری کے ساتھ سلفی بنانے کی کوششیں کیں جس پر شہزادہ ہیر نے انہیں منع کر دیا اور کہاکہ اس کی بجائے وہ ان کے ساتھ معمول کی تصویر بن سکتی ہے۔

(جاری ہے)

شہزادہ ہیری نے اس موقع پر لڑکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نوجوان ہیں لیکن میں سلفی سے نفرت کرتا ہوں آپ ایک عام تصویر بنا سکتی ہیں۔ شہزادہ ہیری دورہ آسٹریلیا کے دوران سڈنی ، ڈارون اور پرتھ میں تعینات آسٹریلوی فوجیوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :