دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا پانچ روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں شروع

منگل 7 اپریل 2015 20:29

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا پانچ روزہ تربیتی کیمپ گزشتہ روز لاہور میں شروع ہوگیا ۔اس موقع پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس ،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور ،فیلڈنگ کوچ گریڈ لوڈن اور اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

کیمپ کے آغاز کے تھوڑی دیر بعد بارش شروع ہونے کی وجہ سے کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے انڈور پریکٹس کی ۔

کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں اظہر علی(کپتان) ،محمد حفیظ ،سمیع اسلم ،سرفراز احمد اسد شفیق ،محمد رضوان ،حارث سہیل ،سعید اجمل ،یاسر شاہ ،وہاب ریاض ،راحت علی ،احسان عادل اور سہیل خان شامل تھے ۔ پاکستان کی ٹیم بنگلہ دیش کی ٹیم کے خلاف تین ون ڈے ،ایک ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :