مانچسٹرسٹی کی ٹائٹل کے دفاع کی امیدوں کو دھچکا،کرسٹل پیلس نے 2-1 گول سے ہرا دیا

منگل 7 اپریل 2015 20:29

مانچسٹرسٹی کی ٹائٹل کے دفاع کی امیدوں کو دھچکا،کرسٹل پیلس نے 2-1 گول ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)مشہور کلب مانچسٹرسٹی کی انگلش پریمیر لیگ ٹائٹل کے دفاع کی امیدوں کو ایک اور دھچکا لگا ہے، کرسٹل پیلس نے کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا دیا۔ اس شکست کے بعد چمپئن پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر آ گئی۔ چیلسی کی ٹیم سرفہرست ہے، آرسنل کا دوسرا اور مانچسٹریونائیٹڈ کا تیسرا نمبر ہے۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری لیگ میں کھیلے گئے میچ میں کرسٹل پیلس نے مانچسٹرسٹی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، اس فتح کے ساتھ پیلس نے پوائنٹس ٹیبل پر 11 ویں پوزیشن حاصل کر لی۔ میچ کے پہلے ہاف میں پیلس کو سٹی کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف کے شروع میں ہی پیلس نے ایک اور گول کر کے برتری دوگنی کر دی، 78 ویں منٹ میں سٹی کے ٹور نے گول کر کے مقابلہ 2-1 گول کر دیا تاہم پیلس کی یہ برتری کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے مرے اور پنچیون نے ایک، ایک گول کیا۔