مسلم لیگی وزراء بد زبانی سے سیاسی درجہ حرارت بڑھا رہے ہیں‘ صاحبزادہ حامد رضا
حکمران یمن کے مسئلہ پر فیصلہ کرتے وقت سعودی نہیں پاکستانی مفادکو مدنظر رکھیں‘ چیئرمین سنی اتحاد کونسل
منگل 7 اپریل 2015 20:43
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی خوش آئند ہے،مسلم لیگی وزراء بد زبانی سے سیاسی درجہ حرارت بڑھا رہے ہیں ،حکمران یمن کے مسئلہ پر فیصلہ کرتے وقت سعودی نہیں پاکستانی مفادکو مدنظر رکھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان کو نئی امریکی سازش کا حصہ بنایا جارہا ہے۔امریکہ اپنا اسلحہ بیچنے کیلئے یمن میں آگ لگا رہا ہے۔قوم کی واضح اکثریت بیرون ملک فوج بھیجنے کی مخالف ہے۔ہر گھنٹہ بعد کی لوڈ شیڈنگ نے قوم کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے۔پاکستانی فوج یمن بھیجی گئی تو تباہ کن نتائج کے ذمہ نواز شریف ہوں گے۔(جاری ہے)
یمن بحران کے حل کیلئے او آئی سی او اور اقوام متحدہ کو آگے آنا چاہیئے۔
یمن بحران اسی آگ کا شعلہ ہے جو پہلے عراق ، شام اور لیبیا میں بھڑک کر قیامت بر پا کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ میں ناکام ہو چکی ہے۔سعودی عرب کو یمن نہیں اسرائیل سے خطرہ ہے ۔مسلم حکمران یمن میں جنگ بندی کروائیں ۔قوم سعودی عرب کے ساتھ پاکستانی حکومت کے خفیہ معاہدے قبول نہیں کرے گی ۔پاکستانی فوج کو سعودی مفادات کا ایندھن نہ بنا یا جائے۔قوم حکمرانوں کو پرائی جنگ کا حصہ بن کر ملک کو آگ میں جھونکنے کی جازت نہیں دے گی ۔یمن سعودی لڑائی سے اسرائیل کو فائدہ ہورہاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.