سعودی عرب جیسے اتحادی کو ایران سے بیرونی جارحیت کا خطرہ ہوا تو اس کا دفاع کرینگے‘ امریکہ

جی سی سی کی سلامتی خطے میں امریکی پالیسی کا رہنما اصول رہی ہے‘ نائب امریکی مشیر برائے قومی سلامتی

منگل 7 اپریل 2015 20:43

سعودی عرب جیسے اتحادی کو ایران سے بیرونی جارحیت کا خطرہ ہوا تو اس کا ..

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) امریکہ نے کہا ہے کہ ایران سے کسی بیرونی جارحیت کی صورت میں امریکہ سعودی عرب کا دفاع کرے گا۔

(جاری ہے)

نائب امریکی مشیربرائے قومی سلامتی بین رہوڈز نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ امریکہ،ایران سے لاحق کسی بھی خطرے کی صورت میں خلیجی ممالک کا دفاع کرے گا،جی سی سی کی سلامتی خطے میں امریکی پالیسی کا رہنما اصول رہی ہے اور خطے میں موجود امریکی اتحادیوں کی سلامتی امریکہ کے بنیادی مفاد میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر اگر سعودی عرب جیسے اتحادی کو بالفرض ایران سے بیرونی جارحیت کا خطرہ ہوا تو ہم اس کا دفاع کرینگے۔ ایران ایٹمی معاہدے پر ان کا کہنا تھا کہ عرب اتحادیوں کو یقین دلائیں گے ایران سے ایٹمی معاہدہ ایک اچھا معاہدہ ہے۔ کیمپ ڈیوڈ سمٹ میں امریکہ اپنے عرب اتحادیوں سے سکیورٹی تعلقات میں اضافے اور ان کی سلامتی کیلئے تعاون کے عزم کی یقین دہانی کروائے گا۔

متعلقہ عنوان :