Live Updates

اعجازاحمدچوہدری سے آزاد امیدوار پی پی 153 عامر برنارڈ اورنیلسن عظیم کی وفد کے ہمراہ ملاقات

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ،مشاورت کے بعد جلد پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کریں گے

منگل 7 اپریل 2015 20:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیرسیال سے پارٹی آفس میں آزاد امیدوار پی پی 153 (لاہور) عامر برنارڈ اورنیلسن عظیم نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اورآئندہ صوبے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ دوستوں سے مشاورت کے بعد جلد پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :