امریکہ پاکستان کو 95 کروڑ ڈالر کا دفاعی سامان فروخت کرنے پر آمادہ ہوگیا۔

muhammad ali محمد علی منگل 7 اپریل 2015 21:14

امریکہ پاکستان کو 95 کروڑ ڈالر کا دفاعی سامان فروخت کرنے پر آمادہ ہوگیا۔

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اپریل 2015 ء) امریکہ کی جانب سے پاکستان کو 95 کروڑ ڈالر کا دفاعی سامان فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کو دفاعی سامان فروخت کیے جانے کے فیصلے سے کانگریس کو آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

امریکہ پاکستان کو ساڑھے پانچ سال کے عرصہ میں دفاعی سامان فروخت کرے گا اور تکنیکی مدد بھی فراہم کرے گا۔ پاکستان کو فروخت کیے جانے والے دفاعی سامان میں جنگی ہیلی کاپٹر اور زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :