نواک جوکووچ نے میامی اوپن میں بال بوائے کو ڈانٹنے پر معذرت کر لی

منگل 7 اپریل 2015 22:04

نواک جوکووچ نے میامی اوپن میں بال بوائے کو ڈانٹنے پر معذرت کر لی

میامی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7اپریل ۔2015ء ) عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ نے میامی اوپن کے فائنل میں کھیل کے دوران بال بوائے کو ڈانٹنے میچ کے بعد پر معذرت کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میامی اوپن کا ٹائٹل مقابلہ عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکوچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان کھیلا گیا۔ یہ اعصاب شکن مقابلہ دوسرے راؤنڈ میں اس وقت میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا جب عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے سیٹ میں اپنی شکست کا غصہ بال بوائے پر نکالتے ہوئے ڈانٹ دیا تاہم میچ جیتنے کے بعد چیمپئن کھلاڑی نے اپنے فیس بُک پر بال بوائے کے سامنے ہار مانتے ہوئے معذرت کی ویڈیو اپ لوڈ کی۔