عافیہ صدیقی دنیا کی سب سے اہم سیاسی قیدی ہے ، اسٹیفن ڈاونز

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرنا چاہتی ہے ،پاکستان حکومت نے کوئی قدم نہیں اٹھایا ‘فوزیہ صد یقی کی مشتر کہ پر یس کانفر نس

منگل 7 اپریل 2015 22:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) امریکی وکیل اسٹیفن ڈاونز نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی دنیا کی سب سے اہم سیاسی قیدی ہے جسے جعلی مقدے کے تحت سزا دی گئی مگر پاکستانی حکومت ڈاکٹر عافیہ کو قانونی سپورٹ فراہم کر نے کیلئے تیار نہیں جبکہ فوزیہ صد یقی نے کہا ہے کہ امریکی حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرنا چاہتی ہے لیکن پاکستان حکومت نے اس سلسلہ میں کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

منگل کے روز لاہور پر یس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل اسٹیفن ڈاونز نے بتایا کہ ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے چورانوے فیصد مقدمات نا انصافی اور غیر شفافیت پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کوششیں کرنا چاہئیں تھی لیکن انہیں افسوس ہے کہ حکومت نے عافیہ صدیقی کے لیے امریکی حکومت کو درخواست تک نہ دی جبکہ عافیہ صدیقی نے بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ امریکی حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرنا چاہتی ہے لیکن پاکستان حکومت نے اس سلسلہ میں کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف اور ان حکو مت ابھی تک عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے کو تیار نہیں جسکی وجہ سے میری بہن کی رہائی ممکن نہیں ہورہی ۔