Live Updates

میرے کسی کارکن کو نقصان پہنچا تو مقدمہ الطاف حسین پر درج کرائوں گا، عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 اپریل 2015 11:00

میرے کسی کارکن کو نقصان پہنچا تو مقدمہ الطاف حسین پر درج کرائوں گا، ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اپریل 2015ء) : کراچی جانے کے لیے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان اپنی رہائش گاہ بنی گالہ سے روانہ ہو گئے ہیں. روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں آج حیدر آباد میں کچھ لوگوں سے ملاقات کروں گا جب کہ شام کو کراچی جاؤں گا اور کل کا سارا دن این اے 246 کے لیے مہم چلاؤں گا.

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں کراچی کے لوگوں کو خوف سے نکالنے جا رہا ہوں مجھے سکیورٹی خدشات ہیں لیکن اس کے باوجو د میں کراچی جا رہا ہوں کیونکہ میں لوگوں کے دلوں سے ، ووٹرز اور امیدواروں کے دلوں سے الطاف حسین اور ایم کیو ایم کا خوف نکالنا چاہتا ہوں ملک میں کوئی بھی نو گو ایریا نہیں ہونا چاہئیے.

کیونکہ نو گو ایریاز غیر جمہوری ہیں. ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کارکن کو کوئی نقصان پہنچا تو لندن میں بیٹھے اپنے ماہر وکلا کے ذریعے الطاف حسین پر مقدمہ کریں گے کیونکہ وہی ایک انسان ہے جو وہاں بیٹھ کر اپنے کارکنا میں اشتعال انگیزی پھیلاتا ہے ان کا کہنا تھا صاف و شفاف الیکشن سے ہی پارلیمنٹ بنتی ہے اگر صاف وشفاف الیکشن نہ ہوں تو آءین کی شق کے مطابق پارلیمنٹ بن ہی نہیں سکتی.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات