میکسیکو فٹبال لیگ :وینزویلا کے کھلاڑی نے حریف کو دانت کاٹنے پر معافی مانگ لی

بدھ 8 اپریل 2015 11:52

میکسیکو فٹبال لیگ :وینزویلا کے کھلاڑی نے حریف کو دانت کاٹنے پر معافی ..

میکسیکو سٹی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8اپریل ۔2015ء ) میکسیکن فٹبال لیگ کے ایک غیر معروف میچ حریف کھلاڑی کو دانتوں سے کاٹنے اور پھر معافی مانگنے کے باعث میڈیا کی توجہ کا مر کز بن گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میکسیکن فٹ بال لیگ کے ایک عام سے میچ میں وینزویلا کے کھلاڑی جوان آرنگو نے حریف ٹیم کے فٹبالر کو کھیل کے دوران کندھے پر اس زور سے دانت کاٹا کہ وہ تڑپ کے نیچے گر پڑا ۔ دانت کاٹنے کے اس تماشے کے پھر کھیل رک گیا جس کے بعد 34 سالہ وینزویلا کپتان نے بھی اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے مدمقابل سے معافی مانگ لی جس کے بعد وقتی طور پر بات تو آئی گئی ہوئی لیکن میکسیکن لیگ اتھارٹی کی جانب سے ابھی ایکشن لیا جانا باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :