مراکش میراتھن ریس ، تیسرے مرحلے میں سویڈش کھلاڑی کامیاب

بدھ 8 اپریل 2015 12:00

مراکش میراتھن ریس ، تیسرے مرحلے میں سویڈش کھلاڑی کامیاب

مراکش (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8اپریل ۔2015ء )مراکش ڈیس سیبلز میراتھن ریس میں مردوں میں راچڈ ایل مورابیٹی اور خواتین میں سویڈش سٹار ایلیزابیٹ بارنیس نے لگاتار تیسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مراکش میں ہونیوالی ڈیس سیبلز میراتھن ریس کے 36.7 کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل تیسرے مرحلے میں ریس کے شرکا 30 ڈگری درجہ حرارت میں دشوار گزار راستوں سے ہوکر اختتامی لائن تک پہنچے ۔

(جاری ہے)

فاتح اتھلیٹ راچڈ ایل مورابیٹی نے 36.7 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 53 منٹ اور 37 سیکنڈز میں طے کیا ۔ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے عبدالقادر ال موازز نے 2 گھنٹے 31 سیکنڈز اور تیسرے نمبر تک محدود رہنے والے سالامیہ ال اقرا نے 1 گھنٹہ 47 منٹ میں فاصلہ طے کیا ۔ خواتین کے ایونٹ میں سویڈش اتھلیٹ بارنس نے 36.7 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے 48 منٹ اور 54 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی ۔ فرانس کی لارنس کلین نے 3 گھنٹے 56 منٹ اور ایلیزابیتھ ہارورڈ نے 4 گھنٹے دو منٹ میں فنشنگ لائن عبور کر کے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں ۔