انوپم کھیر 30 سال بعد چھٹیاں منانے کشمیر روانہ

بدھ 8 اپریل 2015 12:12

انوپم کھیر 30 سال بعد چھٹیاں منانے کشمیر روانہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر 30 سال بعد چھٹیاں منانے کشمیر روانہ ہوگئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 60 سالہ انوپم کھیر کا فلم انڈسٹری میں تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے اور اس دوران انہوں نے چھٹیاں نہیں لیں۔

(جاری ہے)

سماجی میل جول کی ویب سائٹ پر انوپم کھیر نے کہا کہ انہوں نے 30 سالوں میں چھٹیاں نہیں لیں۔ انہوں نے کہا کہ چھٹیاں گزارنے کیلئے کشمیر جانے سے بہتر کوئی جگہ نہیں انہوں نے کہا کہ سری نگر جانے والی پرواز سیاحوں سے بھری ہے اور میں نے اپنے مداحوں کے ساتھ فوٹو سیشن شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :