امریکہ نے حوثی باغیوں کیخلاف کارروائی کیلئے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فراہمی میں اضافہ کردیا

بدھ 8 اپریل 2015 12:29

امریکہ نے حوثی باغیوں کیخلاف کارروائی کیلئے سعودی عرب کو ہتھیاروں ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) امریکہ نے یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف کارروائی کیلئے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فراہمی میں اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکہ کے نائب وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے حوثی باغیوں کیخلاف اتحادی ممالک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے بعد تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے حوثیوں اور اْن کی حامی قوتوں کو ایک سخت پیغام دیا ہے کہ وہ طاقت کے زور پر یمن کو تہس نہس نہیں کر سکتے۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ نے یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف کارروائی کیلئے سعودی عرب کو اسلحے کی ترسیل بڑھا دی ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ خفیہ معلومات کے تبادلے کو بھی وسعت دیگا جو حوثی باغیوں کیخلاف اتحاد میں شامل تمام ملکوں سے شیئر کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :