بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ

بدھ 8 اپریل 2015 12:36

بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ

رانچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8اپریل۔2015ء)بھارتی کرکٹ کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جر مانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان دھونی کو بائیک چلانے کا شوق چڑھا لیکن بائیک پر نمبر پلیٹ واضح جگہ پر نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے ان کے گھر جرمانے کا نوٹس بھیج دیا ، بھارتی کپتان کے گھر والوں نے جرمانہ ادا کرنے کے ساتھ اس بات کا بھی اعتراف کر لیا کہ یہ سب دھونی کی لا پروائی کی وجہ سے ہوا ۔