Live Updates

لاہور ہائیکورٹ،پی ٹی آئی کے استعفوں سے متعلق درخواست کی سماعت، وفاق اور صوبائی حکومتوں سے جواب طلب

بدھ 8 اپریل 2015 12:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق درخواستوں پر وفاق اور صوبائی حکومتوں کو 22 اپریل تک جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیئے۔ارسلان افتخار سمیت دیگر درخواست گزاروں نے تحریک انصاف کے استعفوں کے معاملے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھاہے۔ درخواستوں میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں نے مقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھی اسمبلی سے استعفے دے چکے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ مستعفی ہونے کے بعد واپسی کی گنجائش نہیں، ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنا اسپیکر پر لازم ہے۔ استعفے منظور نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ عدالت قومی اورصوبائی اسمبلی کیاسپیکرز کو حکم دے کہ استعفیمنظورکریں۔ لاہورہائیکورٹ نے وفاقی اور پنجاب حکومت کے اسپیکرز کو بائیس اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات