پاکستان کرکٹ ٹیم 4 سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

بدھ 8 اپریل 2015 12:50

پاکستان کرکٹ ٹیم 4 سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8اپریل۔2015ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 4سال بعد باہمی سیریز میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق متعدد بار کے وعدوں اور دعوں کے باوجود بنگلہ دیش کی ٹیم تو پاکستان نہیں آئی لیکن گرین شرٹس اب چار سال بعد باہمی سیریز کیلئے تیرہ اپریل کو ڈھاکہ میں ڈیرے ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

2012ء میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دو بار آسرا دے کر ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کیا تھا، جس سے دونوں بورڈز کے حالات کشیدہ ہوگئے تھے، پاکستان کے کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کے رواں ماہ ہونے والے دورہ بنگلہ دیش کے لئے کچھ شرائط عائد کی تھیں۔

جس پر حامی بھرلی گئی اور بنگلہ دیش بورڈ نے 2012ء میں منسوخ ہونے والی سیریز کے زر تلافی کے طور پر پاکستان کو تین لاکھ پچیس ہزار ڈالرز دینے کی حامی بھر لی ہے تاہم سیریز بنگلہ دیش کی ہوم سیریز ہوگی۔ پاکستان نے اس سے قبل 2011ء میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا، دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر پانچ ون ڈے سیریز ہوچکی ہیں اور بنگلہ دیش کوئی سیریز نہیں جیت سکا۔ ٹیسٹ میچز میں بھی پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، اب تک کھیلی گئی چار ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم ناقابل شکست ہے۔

متعلقہ عنوان :