آئی پی ایل میں رمیزراجہ اورغیرملکی خواتین کمنٹری ٹیم میں شامل

بدھ 8 اپریل 2015 13:07

آئی پی ایل میں رمیزراجہ اورغیرملکی خواتین کمنٹری ٹیم میں شامل

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) : انڈین پریمیئر لیگ میں پاکستان کا پاسپورٹ رکھنے والا کوئی بھی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا تاہم اس ایونٹ میں سابق کپتان رمیز راجہ مائیک کے پیچھے کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔وہ ایونٹ کی 26 رکنی مضبوط کمنٹری ٹیم کا حصہ ہیں۔آئی پی ایل میں پہلی اور آخری بار پاکستان کے کھلاڑی 2008 میں کھیلے گئے پہلے ایڈیشن میں ایکشن میں دکھائی دیے تھے لیکن اس کے بعد ان پرایونٹ کے دروازے سختی سے بند کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اگرچہ اظہر محمود اور عمران طاہر آئی پی ایل میں کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔تاہم انھیں برٹش اور جنوبی افریقی پاسپورٹ کی وجہ سے یہ موقع ملا ہے۔ آئی پی ایل میں اس بار 4 سابق خواتین کرکٹرز بھی کمنٹری کے جوہر دکھائیں گی، ان میں انجم چوپڑا، ایشا گوہا، لیزا استھالیکر اور مالینے جونز شامل ہیں۔ انجم چوپڑا بھارت کی سابق کپتان اور بیٹسمین ہیں، وہ پہلے بھی کئی ٹورنامنٹس میں اسٹوڈیو جوائن کرچکی ہیں، انگلینڈ کی سابق فاسٹ بولر ایشا کو بھی ریڈیو اور ٹی وی پر کمنٹری کا تجربہ ہے۔ لیزا آسٹریلیا کی سابق آل راوٴنڈر ہیں جبکہ مالینے بھی ویمنز کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :