یوراج سنگھ کے والد نے دھونی کو رامائن کا راون قرار دے دیا

بدھ 8 اپریل 2015 13:09

یوراج سنگھ کے والد نے دھونی کو رامائن کا راون قرار دے دیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ہندوستانی کھلاڑی یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ کا ہندوستانی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے خلاف غصہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا اور انہوں نے دھونی کو رامائن کا راون قرار دے دیا ہے، دھونی کچھ نہیں تھے لیکن میڈیا کی وجہ سے وہ کرکٹ کے خدا بن چکے ہیں۔ میڈیا نے انہیں عظیم کھلاڑی کا تاج پہنا دیا ہے لیکن وہ ہرگز اس کے مستحق نہیں تھے۔

’ایک وقت تھا جب ان کے پاس کچھ نہیں تھا لیکن آج میڈیا کے سامنے بیٹھ کر میڈیا کے نمائندوں کا مذاق اڑاتے ہیں، وہ اس میڈیا پر ہنستے ہیں جس نے انہیں اتنا شہرت دی اور اس عوام پر ہنستے ہیں جو ان کے رنز بنانے پر تالیاں بجاتے ہیں۔’سچ اگر میں میڈیا کا نمائندہ ہوتا تو دھونی کے منہ پر تھپڑ جڑ دیتا‘۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2011 کے مین ا آف دی ٹورنامنٹ یوراج سنگھ سمیت پانچ سینئر کھلاڑیوں پربھجن سنگھ، گوتم گمبھیر، وریندر سہواگ اور ظہیر خان کو ورلڈ کپ 2015 کا اسکواڈ تو دور ابتدائی 30 رکنی اسکواڈ میں میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔

یوراج کے والد نے دھونی کو رامائن کے راون سے ملاتے ہوئے کہا کہ دھونی میں بہت تکبر ہے، جس طرح راون کا غرور خاک میں ملا تھا، اسی طرح دھونی بھی ایک دن پچھتائیں گے، وہ خود کو راون سے بھی برتر سمجھتے ہیں۔2011 کی عالمی چیمپیئن ہندوستانی ٹیم 2015 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستانی ٹیم کے ہاتھوں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئی تھی۔۔