یوسین بولٹ اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے پرعزم

بدھ 8 اپریل 2015 13:10

یوسین بولٹ اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے پرعزم

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)یوسین بولٹ نے گذشتہ برس صرف تین مقابلوں میں حصہ لیا تھااولمپک چیمپین یوسین بولٹ اپنے حریف ایتھلیٹ جسٹن گیٹلن سے مقابلے پر زیادہ توجہ دینے کی بجائے عالمی اعزاز کے دفاع کے لیے زبردست تیاری کر ر ہے ہیں۔امریکہ سے تعلق رکھنے والے گیٹلن نے گذشتہ برس ہوئی ڈائمنڈ لیگ میں 100 میٹر کا فاصلہ 9.77 سیکنڈ اور 200 میٹر کا فاصلہ 19.68 سیکنڈ میں طے کیا تھا۔

یوسین بولٹ کے کوچ گلین ملز کا کہنا ہے کہ بولٹ نے رواں برس کنگسٹن میں 400 میٹر کا فاصلہ 46.37 سکینڈ کے وقت میں طے کرنے سے اپنی تیاریوں کا آغاز کیا ہے۔گلین ملز نے مزید بتایا کہ ’ آخری بار جب آپ نے یوسین کو دیکھا تھا اس کے بعد سے ان میں بہترین تبدیلی آئی ہے۔‘33 سالہ گیٹلن نے سنہ 2004 اولمپکس اور 2005 کی عالمی چیمپیئن شپ میں 100 میٹر دوڑ میں طلائی کا تمغہ جیتا تھا لیکن وہ 2006 سے2010 تک دو بار ممنوعہ ادویات کیاستعمال کی وجہ سے پابندیوں کا سامنا کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ملز کا کہنا تھا کہ ’ہم تمام حریف ایتھلیٹوں کے بارے میں سنجیدگی سے تیاری کرتے ہیں لیکن سچ بات یہ ہے کہ یوسین بہترین ایتھلیٹ ہیں ا س لئے ہمیں زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔‘یوسین بولٹ نے گذشتہ برس صرف تین مقابلوں میں ہی حصہ لیا تھا۔بولٹ کا کہنا ہے’میں اس سیزن میں بہت زیادہ تیز دوڑنا چاہتا ہوں اس لیے میں اس پر کام کر رہا ہوں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اس وقت جہاں ہوں بہت خوش ہوں اور رواں ماہ برازیل میں ہونے والی دوڑ کے لیے تیاری کر رہا ہوں۔ یہی ہماری ترجیح ہے اور اسی پر ہم کام کر رہے ہیں۔‘دنیا کے بہترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ رواں برس بیجنگ میں ہونے والی عالمی چیمپیئن شپ میں100 اور 200 میٹر دوڑ میں حصہ لیں گے