محمد حفیظ اور اور جویریہ ودود کے باؤلنگ ایکشن کے بائیومکینک ٹیسٹ کل چنائی میں ہونگے

بدھ 8 اپریل 2015 13:21

محمد حفیظ اور اور جویریہ ودود کے باؤلنگ ایکشن کے بائیومکینک ٹیسٹ کل ..

چنئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ اور اور ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی جویریہ ودود کے باؤلنگ ایکشن کے بائیومکینک ٹیسٹ کل جمعرات کو بھارت کے شہر چنائی میں سری رام چندرہ یونیورسٹی میں ہونگے۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ اور اور ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی جوریہ ودود کے باؤلنگ ایکشن کے بائیومکینک ٹیسٹ کل جمعرات کو بھارت کے شہر چنائی میں سری رام چندرہ یونیورسٹی میں ہونگے۔

اس حوالے سے دونوں کھلاڑی پرامید ہیں کہ وہ آئی سی سی کی زیر نگرانی ہونے والے باؤلنگ ٹیسٹ میں کلیئر ہوجائیں گے اور قومی ٹیم کے لئے خدمات سرانجام دیں گے واضح رہے کہ محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن اگرچہ غیر قانونی قرار دیا گیا تھا لیکن وہ اپنی بیٹنگ کے باعث دورہ بنگلہ دیش کے لئے قومی ٹیم میں جگہ بنا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو گزشتہ سال پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین یو اے ای میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں رپورٹ کیا گیا تھا اعتراض کے بعد ان کے ایکشن کا بائیو مکینک تجزیہ 24نومبر 2014 کو نیشنل کرکٹ پرفارمنس سنٹر لاف برو میں لیا گیا تھا جس کی رپورٹ کے بعد ان کے باؤلنگ ایکشن کو آئی سی سی نے غیر قانونی قرار دیا تھا جبکہ ویمن کرکٹ ٹیم کی رکن جویریہ ودود کے باؤلنگ ایکشن کو آئی سی سی نے گزشتہ برس غیر قانونی قرار دیا تھا دونوں کھلاڑیوں کے باؤلنگ ایکشن کو بہتر بنانے کے لئے پی سی بی نے ماہرین کی خدمات حاصل کیں۔

پی سی بی کی درخواست پر آئی سی سی نے دوبارہ باؤلنگ ٹیسٹ کے لئے 9اپریل کی تاریخ مقرر کی تھی۔