رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی نے چھٹا رانا فیصل مشتاق میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

بدھ 8 اپریل 2015 13:21

رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی نے چھٹا رانا فیصل مشتاق میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ ..

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی نے چھٹا رانا فیصل مشتاق میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ گزشتہ ایک ماہ جاری رہنے والا کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی نے شیخوپورہ جمخانہ کے خلاف شاندار پرفارمنس دی ۔

(جاری ہے)

پہلے کھیلتے ہوئے شیخوپورہ جمغانہ نے 127رنز بنائے کپتان سلیم مغل نے 34رنز بنائے ‘ عرفان اور اصغر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جواب میں رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی نے مطلوبہ ہدف 16اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا عثمان جاوید نے 46 رنز بنائے ۔

جیتنے اور رنز اپ ٹیم کو کیش پرائز اور ٹرافی دی گئی۔ مین آف دی میچ عرفان رہے ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے 16ٹیموں نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :