بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان دھونی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 5 سو روپے کا جرمانہ

بدھ 8 اپریل 2015 13:24

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان دھونی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 5 سو روپے ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان دھونی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس نے 5 سو روپے کا جرمانہ کردیا، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان دھونی کو بائیک چلانے کا شوق چڑھا،لیکن بائیک پر نمبر پلیٹ واضح جگہ پر نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے ان کے گھر جرمانے کا نوٹس بھیج دیا ، دھونی کے گھر والوں نے جرمانہ ادا کیا اور ساتھ ہی کہا ایسا دھونی کی لا پروائی کی وجہ سے ہوا۔

متعلقہ عنوان :