پاک فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے پاکستان سکواش پلیئرماریہ طور کو نقد انعام

بدھ 8 اپریل 2015 13:28

پاک فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے پاکستان سکواش پلیئرماریہ طور کو نقد ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان جو کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں نے پاکستا ن سکواش پلےئر ماریہ تور پکئے کو حال ہی میں کھیلی جانے والی دوسری بحریہ ٹاوٴن انٹر نیشنل وومن سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر نقد انعام سے نوازا۔ماریہ نے فائنل میچ میں ساوٴتھ افریقہ کی سیولی والٹر کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 11/9, 11/7, 6/11, 10/12 اور 12/10سے شکست دی۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے سربراہ نے ماریہ تور پکئے کو ملک کے لئے اعزاز جیتنے پر مبارکباددی ۔ انہوں نے ُ پاکستان سکواش فیڈریشن کے کوچنگ اسٹاف کو پاکستانی دستے کی بھرپور تربیت اور رہنمائی
کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ اور ساتھ ہی اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کھلاڑیوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرتی رہے گی تا کہ وہ نہ صرف اپنی ورلڈ رینکنگ کو بہتر بنا سکیں بلکہ ملک کے لئے مزید نام کما سکیں۔

متعلقہ عنوان :