دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ دوسرے روز بھی جاری

بدھ 8 اپریل 2015 13:30

دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ دوسرے روز بھی جاری

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8اپریل۔2015ء) دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ دوسرے روز بھی جاری ہے۔ قدافی سٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں کھلاڑی کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی بھرپور انداز میں ان ایکشن ہیں۔

(جاری ہے)

صہیب مقصود کی جگہ ون ڈے سکوارڈ میں جگہ بنانے والے سعد نسیم نے بھی ٹریننگ کیمپ کو جوائن کر لیا ہے۔ ٹریننگ سیشن میں قومی پلیئرز بیٹنگ اور باؤلنگ کی خامیاں دور کرنے کے لیے محنت کر رہے ہیں جب کہ باؤلرز کی معاونت کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم بھی کیمپ میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :