مجرم کی عیادت، ارجن رام پال کی انکوائری شروع

بدھ 8 اپریل 2015 13:35

مجرم کی عیادت، ارجن رام پال کی انکوائری شروع

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) بالی ووڈ اداکار ارجن رام پال کو ہسپتال میں سزا یافتہ مجرم کی عیادت مہنگی پڑ گئی۔ پولیس نے ارجن کی سزا یافتہ مجرم ارون گوالی کی ہسپتال میں ملاقات اور اس کی عیادت کی انکوائری کا فیصلہ کرتے ہوئے ارجن کو اپنا بیان ریکارڈ کروانے کا کہا ہے. پولیس کے مطابق ارجن کا اس سے ملنا خلاف قانون تھا جس کے لئے انہوں نے پیشگی اجازت بھی نہ لی تھی اس لئے ان کے خلاف ایف آئی آر بھی کاٹی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ارون گوالی قتل کیس میں جیل میں عمر قید کی سزا بھگت رہا ہے جس دن ارجن نے اس سے ملاقات کی اس روز مجرم کو معمول کے طبی معائنے کے لئے ہسپتال لایا گیا تھا. ارجن رامپال جو اپنی زیر تکمیل فلم ''ڈیڈی'' میں ارون گوالی کا رول ادا کر رہے ہیں کا کہنا ہے کہ وہ فلم کی ہسپتال میں عکس بندی کے دوران اتفاقیہ طور پر ارون سے ملا تھا۔