اسلام میں ٹوائلٹ پیپر کا استعمال جائز ہے۔ ترکی کے مذہبی رہنماؤں کا فتویٰ

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 8 اپریل 2015 13:38

اسلام میں ٹوائلٹ پیپر کا استعمال جائز ہے۔ ترکی کے مذہبی رہنماؤں کا ..

ترکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل2015ء) ترکی کے سرکردہ مذہبی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اسلام میں ٹوائلٹ پیپر کا استعمال جائز ہے مگر صفائی کے لیے پانی استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کے مذہبی امور کے ڈائریکٹر نے ایک فتویٰ جاری کیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ صفائی کے لیے ترجیح پانی کو ہی دی جائے ، پانی کی غیر موجودگی میں ٹوائلٹ پیپر کا استعمال جائز ہے۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ پانی کی غیر موجودگی میں کسی بھی طرح پیپر یا ٹوائلٹ پیپر سے صفائی جائز ہے۔ ترکی میں یورپین طرز زندگی کی بدولت اکثر یہ سوال اٹھتا رہتا ہے کہ ٹوائلٹ پیپر سے صفائی جائز ہے یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :