دنیا کی معمرترین عورت کا اعزاز صرف 6 دن کے لیے
فیضان ہاشمی بدھ 8 اپریل 2015 13:38
(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل2015ء) اپریل کا پہلا ہفتہ دنیا کی معمر ترین خواتین کے لیے کچھ زیادہ اچھا نہیں رہا۔ یکم اپریل کو جب میساؤ اکاوا نے 117 سال کی عمر میں وفات پائی تو دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز گرٹروڈ ویور کے نام ہوگیا ۔ گرٹروڈ نمونیے کے مرض میں مبتلا تھی اور اسی باعث 6 اپریل کو116 سال کی عمر میں وہ بھی آرکنساس میں وفات پا گئی۔
دنیا کی معمر ترین خاتون ہونے کا اعزاز اُن کے نام صرف 6 دن رہا۔ گرٹروڈ اس سال 4 جولائی کو 117 سال کی ہونے والی تھی۔(جاری ہے)
واشنگ پوسٹ کے مطابق آرکنساس کے نرسنگ ہوم کا کہنا ہے کہ گرٹروڈ کو اپنے منفرد اعزاز کا احساس تھا۔ اس نے بڑی خوشی کے ساتھ ہر فون کال کو سنا، ہر خط پڑھا اور اپنے اعزاز پر خوش ہوئی۔ گرٹروڈ 1898 میں پیدا ہوئی تھی، چھ بچوں میں سب سے چھوٹی تھی۔
اس نے اپنی لمبی عمر کے بارے میں بتایا تھا کہ اس کا برتاؤ ہر کسی کے ساتھ اچھا ہوتا تھا، اسی وجہ سے وہ لمبے عرصے زندہ رہی۔ گرٹروڈ کے 4 بچوں میں سے صرف ایک بیٹآ زندہ ہے جو اس کی وفات کے اگلے دن 94 سال کا ہو گیا۔ گرٹروڈ کےبعد اب دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز جیرالین ٹالے کے پاس ہے ۔ جیرالین انکسٹر، مشی گن میں رہتی ہے۔ جیرالین 23 مئی کو 116 سال کی ہو جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.