ملائیشین وزیراعظم اپنی ہی اہلیہ سے پریشان ، عوام پر ٹیکس لگا دیا

بدھ 8 اپریل 2015 13:40

ملائیشین وزیراعظم اپنی ہی اہلیہ سے پریشان ، عوام پر ٹیکس لگا دیا

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ملائشین وزیر اعظم محمد نجیب عبدالرزاق کی اہلیہ کی فضول خرچیوں کی وجہ سے ملک کی اکانومی مسائل کا شکار ہے اوروزیراعظم اپنی اہلیہ روسماء اَرمس کی شاہ خرچیوں سے سخت پریشان ہیں جبکہ ملک کو مالی بحران سے بچانے کے لئے جنرل سیلز ٹیکس لگا دیا گیا ہے اوراِسی وجہ سے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے بھی نجیب عبدالرزاق سے استعفے کابھی مطالبہ کردیاہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائشیاء کے وزیر اعظم نجیب عبدالرزاق اپنی مرضی سے خود کچھ نہیں کر سکتے جبکہ وزیر اعظم کا تمام کام اْن کی اہلیہ نے سنبھالا ہوا ہے اور وہ اپنی اہلیہ کے سامنے بے بس ہیں،وزیر اعظم کی اہلیہ روسما اَرمس ہر وقت غیر ملکی دوروں پر رہتی ہے اور ہر ماہ کروڑوں ڈالرز شاپنگ اور خریداریوں میں گزار دیتی ہیں جن کے ایک جوتے کی قیمت پانچ ہزار امریکی ڈالربتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

خاتون اول کی شاہ خرچیوں کی وجہ سے ملک کی معاشی صورتحال روز بروز تیزی کی گر رہی ہے، گذشتہ تین سال کے دورا ن ملائشیاء کی کرنسی کی قیمت عالمی مارکیٹ میں چالیس فیصد گر چکی ہے جبکہ ملائشیاء میں کام کرنے والی بیشتر کمپنیاں اور لاکھوں غیر ملکی تارکین وطن ملائشیاء چھوڑ کردوسرے ممالک کو کام کے غرض سے ہجرت کر رہے ہیں اور ترقیاتی کام بند ہیں اور ان حالات میں عوام پر جنرل سیلز ٹیکس بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ملائشیاء کی عوام نے وزیر اعظم محمد نجیب عبدالرزاق سے استعفیٰ لینے کے لئے اسی ماہ ایک ملک گیر احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :