معاشی ترقی کا دارومدار ایک مربوط اور منظم مواصلات کے نظام پر منحصر ہے‘ عرفان دولتانہ

بدھ 8 اپریل 2015 14:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ دور حاضر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ زمینی نیٹ ورک کو زیادہ سے زیادہ جدید اور بہترین بنانا، خوشحالی اور ترقی تک پہنچنے کا بنیادی جزو ہے، یہی وجہ ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں شاہراہوں کو زیادہ آرام دہ، کشادہ اور رکاوٹوں سے پاک رکھنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور انسانی علم و ہنر کو کام میں لایا جا رہا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ذرائع آمدورفت کا بہترین انفراسٹرکچر کسی بھی ملک کیلئے مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ معاشی ترقی کا دارومدار ایک مربوط اور منظم مواصلات کے نظام پر منحصر ہے۔ اسی طرح بڑے شہروں کو ملانے والی شاہرات کے علاوہ بین الاضلاعی اور کھیت سے منڈی تک پختہ سڑکوں کا جال اقتصادی انقلاب کی راہ ہموار کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے روڈ نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے علیٰحدہ علیٰحدہ رقوم مختص کی ہیں تاکہ ذرائع نقل و حمل کو تیز کرکے نہ صرف وقت کی بچت کی جاسکے بلکہ پیداوار کی منڈیوں تک رسائی کو سہل بنایا جاسکے۔ پنجاب میں نقل و حمل کا سب سے اہم ذریعے سڑکیں ہیں جن پر مسافروں اور سامان سے متعلق ٹریفک کا 90فیصد دارومدار ہے اور اس میں بالترتیب 4.5اور 10فیصد اضافہ ہو رہا ہے

متعلقہ عنوان :